روسی افواج میں ایک لاکھ سینتیس ہزار اہلکاروں کا اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i410337-روسی_افواج_میں_ایک_لاکھ_سینتیس_ہزار_اہلکاروں_کا_اضافہ
یوکرین جنگ کے پیش نظر روسی صدر ولادیمیر پوتین نے فوج میں مزید اضافے کا حکم دے دیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
  • روسی افواج میں ایک لاکھ سینتیس ہزار اہلکاروں کا اضافہ

یوکرین جنگ کے پیش نظر روسی صدر ولادیمیر پوتین نے فوج میں مزید اضافے کا حکم دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے جمعرات کے روز ایک حکم نامے پر دستخط کئے جس کی رو سے ان کی ملک کی مسلح افواج میں ایک لاکھ سینتیس ہزار افراد کا اضافہ کیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق مذکورہ حکم نامے کی دستخط شدہ کاپی قانونی معلومات کی ویب سائٹ میں جاری کر دی گئی ہے۔ صدارتی حکم نامے سے فوجی اہلکاروں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 39 ہزار758 ہو جائے گی جن میں ساڑھے 11 لاکھ حاضر سروس اہلکار شامل ہیں۔

یاد رہے کہ حکم نامہ ایسے وقت پر جاری کیا گیا ہے جب روس کی یوکرین میں محاذ آرائی کو 6 ماہ مکمل ہوچکے ہیں۔