Sep ۱۶, ۲۰۲۲ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  • جمہوریت پر سوال اٹھانے کے بجائے بحران کا حل تلاش کرو: ہنگری کے وزیر خارجہ

ہنگری کے وزیر خارجہ نے یورپی پارلیمنٹ کو یورپ میں مہنگائی اور توانائی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارتو نے کہا ہے کہ پولینڈ کے عوام نے گذشتہ چار پارلیمانی انتخابات میں اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرلیا ہے لہذا یورپی یونین کا یہ دعوی مسترد کیا جاتا ہے کہ ہنگری میں جمہوریت ختم ہوچکی ہے۔

ہنگری کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ اسٹراسبرگ اور برسلز میں موجود بعض افراد یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ ہنگری کے عوام میں اپنے بارے میں فیصلہ کرنے کی سوجھ بوجھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمان کے اس بیان سے بوڈاپسٹ میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری کے آئین اور اس کی جمہوریت نے عوام کو اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق دے رکھا ہے لہذا اس موضوع پر سوالیہ نشان اٹھائے جانے والے ہر قسم کے دعوے کو مسترد کیا جاتا ہے۔

پیٹر سیجارتو نے دیگر یورپی ممالک پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ برسلز اور یورپی پارلیمان نے دعوی کیا تھا کہ پابندی کی پالیسی کے ذریعے مسائل کو جلد از جلد حل کردیا جائے گا حالانکہ اس وعدے کو چھے مہینے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور یورپی عوام کو اب توانائی کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی میں بے تحاشا اضافے کا سامنا ہے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ہنگری پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے بجائے یورپی پارلیمان کو چاہئے کہ بحران سے نکلنے کا راستہ تلاش کرے۔

ٹیگس