دہشت گرد اسرائیلی وزیر اعظم کی گردن پر لٹکی گرفتاری کی تلوار، معروف عالمی ادارہ بھی آيا سامنے
Apr ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ہنگری کی طرف سے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ملک کے دورے کی دعوت دینا بین الاقوامی قانون کی توہین ہے اور بوڈاپیسٹ اسے گرفتار کر کے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حوالے کرے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مزید کہا کہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے ساتھ ساتھ نیتن یاہو پر جنگی جرائم کے ارتکاب اور غزہ پٹی میں بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا بھی الزام ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خبردار کیا ہے کہ بینجمن نیتن یاہو کو گرفتار کیے بغیر بین الاقوامی فوجداری عدالت کے رکن ممالک کا کوئی بھی دورہ صیہونی حکومت کو جرائم جاری رکھنے کی ترغیب دے گا۔
صیہونی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو بدھ کو ہنگری کے 4 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہونے والے ہیں۔