Feb ۲۲, ۲۰۲۴ ۲۱:۳۰ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کے حقوق کی تکمیل اور غزہ پٹی میں نسل کشی کو روکے جانے پر زور دیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے تہران میں ہنگری کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں سیاسی طریقے اپنانے، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر توجہ مرکوز کرنے، فلسطینی عوام کے حقوق کی تکمیل اور غزہ پٹی میں نسل کشی کو روکے جانے پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/ ایران: ارنا کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جمعرات کے روز ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیارٹو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران غزہ یا دنیا میں کہیں بھی جنگ کو مسائل کا حل نہیں سمجھتا اور جنگ کو یمن تک گھسیٹنے کی امریکہ اور برطانیہ کی کوششیں ایک اسٹریٹیجک غلطی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ انہوں نے ہنگری کے وزیر خارجہ کے ساتھ بات چیت میں فلسطین کی حمایت کے لیے ایران کی منطق کے بارے میں تبادلہ خیال کیا کہا کہ انہوں نے ہنگری کے وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ کو رکوانے اور خطے میں پائیدار سلامتی کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیارٹو نے بھی غزہ کی پٹی میں جنگ کے جاری رہنے اور مغربی ایشیائی علاقے میں عدم تحفظ کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عالمی برادری میں کردار ادا کرنے والے تمام ممالک کو غزہ میں جنگ بندی کے قیام کے حوالے سے پوری ذمہ داری سے کام کرنا چاہئے۔

 

ٹیگس