Oct ۱۷, ۲۰۲۲ ۲۱:۵۱ Asia/Tehran
  • جنگ یوکرین کا بھیانک چہرا سامنے آ گیا

یونیسیف نے کہا ہے کہ جنگ یوکرین کے بعد معاشی بحران کی وجہ سے مشرقی یورپ اور وسطی ایشیا کے 40 لاکھ بچے غربت کی زندگی کا شکار ہوگئے جبکہ اس تعداد میں سال بہ سال 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: یونیسیف کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جنگ کے دوران بچے معاشی تباہی کے بوجھ تلے دب گئے ہیں۔

یونیسیف کی 22 ممالک کے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے مشرقی یورپ اور وسطی ایشیائی ممالک میں 40 لاکھ بچوں کو غربت میں دھکیل دیا ہے جو 2021 کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق خطے میں جنگ اور حملوں سے متاثر ہونے والے بچوں کی سب سے زیادہ تعداد یوکرین اور روس میں ہے۔

یونیسیف کے مطابق یوکرین میں جنگ کی وجہ سے روس میں متاثرہ بچوں کی تعداد تین چوتھائی تک پہنچ گئی جہاں اضافی 28 لاکھ بچے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوکرین دوسرے نمبر پر ہے جہاں 5 لاکھ اضافی بچے غربت کی زندگی گزار رہے ہیں، اسی طرح رومانیہ میں بھی 1 لاکھ 10 ہزار بچے غربت کا شکار ہیں۔

رپورٹ میں خبردار کرتے ہوئے یونیسف نے مزید کہا کہ معاشی بحران میں اگر اسی طرح اضافہ ہوتا رہا تو اضافی 4 ہزار 500 بچوں کی پہلی سالگرہ سے قبل ہی اموات کا خدشہ ہے۔

ٹیگس