Oct ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • رواں سال 2022 کا آخری سورج گرہن اب سے چند گھنٹوں بعد

رواں سال 2022 کا آخری سورج گرہن اب سے چند گھنٹوں بعد شروع ہو گا۔

سحر نیوز/ ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق آج 25 اکتوبر کو اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف علاقوں میں جزوی سورج گرہن ہوگا، رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں بھی دیکھا جا سکےگا ۔

ماہر فلکیات کے مطابق سورج گرہن ایران کے وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر30 منٹ پر شروع ہو گا جو شام 4 بجے ختم ہو گا ۔

آج کا سورج گرہن دوپہر 14 بجکر 30 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔  جبکہ سورج گرہن کا واضح اور بھر پورمشاہدہ قزاقستان اور روس کے مغربی علاقوں میں کیا جا سکے گا۔

 رواں سال کا آخری جزوی سورج گرہن، عالمی وقت کے مطابق سب سے پہلے آئس لینڈ اورآخرمیں ہندوستان میں دیکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ رواں سال کا پہلا سورج گرہن یکم مئی کو ہوا تھا۔

ٹیگس