Nov ۲۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • فیفا ورلڈ کپ میں آج کونسی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی

فیفا ورلڈ کپ میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور فٹبال کے شائقین ان سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

سحر نیوز/اسپورٹس: قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں آج بھی چار میچز ہوں گے، پہلے میچ میں جاپان اور کوسٹاریکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، گروپ ای کے ایک اور میچ میں دو سابق چیمپئینز جرمنی اور اسپین کا مقابلہ ہوگا.

دوسری جانب گروپ ایف میں بیلجیئم کا مقابلہ مراکش سے جبکہ کروشیا کا مقابلہ کینیڈا سے ہوگا۔

گروپ ایف کے پہلے راؤنڈ میں بیلجیئم نے کینیڈا کو شکست دی تھی جبکہ مراکش اور کروشیا کا مقابلہ برابر رہا تھا۔

جاپان نے پہلے میچ میں جرمنی کو دو ۔ ایک سے شکست دی تھی جبکہ کوسٹاریکا کو اسپین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

گروپ ای کے میچز میں جاپان اگلے راؤنڈ تک رسائی کی راہیں ہموار کرنے کی کوشش کرے گا جبکہ جرمنی کی ٹیم ایونٹ میں اپنی بقا کی جنگ لڑنے کیلئے میدان میں اترے گی۔

ٹیگس