Dec ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  •   برطانیہ کا دارالحکومت لندن، پانی میں ڈوب گیا

لندن میں پانی کی سپلائی کا پائپ پھٹ جانے سے بہت سے گھروں میں پانی داخل ہوگیا اور دوسری طرف ہزاروں گھروں کا پانی کٹ گیا۔

سحرنیوز/دنیا: رپورٹوں کے مطابق، لندن کے شمالی حصے کے رہنے والے ہزاروں گھرانے متاثر ہوئے ہیں اور دسیوں رہائشی مکانات میں پانی بھر آیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ شہریوں کی بڑی تعداد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوچکی ہے۔
دارالحکومت کے کامڈن محلے میں پانی عمارتوں، دوکانوں میں داخل ہوگیا اور سڑک کے کنارے پارک گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
عینی شاہدین کے مطابق، جس علاقے میں پائپلائن پھٹی ہے وہاں کی عمارتوں میں آدھے میٹر کی اونچائی تک پانی بھر گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق، اس واقعے کے بعد علاقے کی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں اور لوگوں کو اپنے روزمرہ کی سرگرمی میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
برطانیہ کے پانی کے محکمے تھیمز واٹر نے بھی اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان دینے سے انکار کیا ہے۔
بعض ماہرین کا خیال ہے کہ یہ واقعہ شدید سردی اور پائپ لائن کے جم جانے اور درجہ حرارت میں کمی کے پیشگی اعلان کے باوجود، انتظامیہ کی جانب سے بروقت اور مناسب اقدامات انجام نہ دیئے جانے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ 

ٹیگس