امریکہ کے اعلی سطحی وفد نے عراق کا سفر کیوں کیا؟
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i417092-امریکہ_کے_اعلی_سطحی_وفد_نے_عراق_کا_سفر_کیوں_کیا
ایک عراقی ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ ملک میں امریکی افواج کی موجودگی کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی امریکی وفد عراق پہنچ گیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۲:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکہ کے اعلی سطحی وفد نے عراق کا سفر کیوں کیا؟

ایک عراقی ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ ملک میں امریکی افواج کی موجودگی کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی امریکی وفد عراق پہنچ گیا ہے

سحرنیوز/دنیا: ایک باخبر ذرائع نے عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے امریکہ کے قریبی دورے کے موقع پر ایک اعلیٰ امریکی وفد کے بغداد پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔
عراق کے وزیر اعظم محمد الشیاع السودانی جلد ہی واشنگٹن کا دورہ اور اس ملک کے صدر اور اعلی حکام سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
ان ذرائع نے "بغداد الیوم" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایک امریکی وفد بغداد کا دورہ کرے گا تاکہ اس ملک کے حکام کے ساتھ عراق میں امریکی افواج کی موجودگی کا جائزہ لے۔
دریں اثنا عراقی وزیر خارجہ فؤاد حسین، وزیر اعظم محمد الشیاع السودانی کے واشنگٹن کے دورے کی تیاریوں کے لیے جلد ہی امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ عراقی وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے حتمی وقت کا ابھی تک تعین نہیں کیا گیا ہے اور اس دورے کو انجام دینے کے لیے امریکی فریق کے ساتھ رابطے اب بھی جاری ہیں۔