جاپان میں ساحلی گارڈز کا اسپیشل گشتی شپ مٹی میں دھنس گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i417155-جاپان_میں_ساحلی_گارڈز_کا_اسپیشل_گشتی_شپ_مٹی_میں_دھنس_گیا
جاپانی ساحلی گارڈز نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ایک اسپیشل گشت کرنے والا فوجی شپ نیگاتا صوبے کے نزدیک مٹی میں دھنس گیا ہے جب کہ بحری جہاز میں 43 بحری گارڈز بھی سوار ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jan ۱۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

جاپانی ساحلی گارڈز نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ایک اسپیشل گشت کرنے والا فوجی شپ نیگاتا صوبے کے نزدیک مٹی میں دھنس گیا ہے جب کہ بحری جہاز میں 43 بحری گارڈز بھی سوار ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: جاپان میں نیوی کا ایک سپیشل گشت کرنے والا جنگی شپ نیگاتا صوبے کے قریب مٹی میں دھنس گیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب موسلادھار بارش ہو رہی تھی اور 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا بھی چل رہی تھی کہ کشتی کم گہرے پانی کے علاقے میں مٹی میں دھنس گئی۔

رپورٹ کے مطابق کشتی میں سوار سارے ساحلی گارڈز محفوظ رہے لیکن بحری جہاز سے تیل کے اخراج مشاہدہ کیا گیا ہے اور اس میں پانی داخل ہونا شروع ہو گیا ہے۔

یہ حادثہ بدھ کی صبح 6:30 بجے پیش آیا۔

جاپانی ساحلی گارڈز نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔