یوکرین میں ہیلی کاپٹر تباہ، وزیرداخلہ سمیت سولہ عہدیدار ہلاک (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i417166-یوکرین_میں_ہیلی_کاپٹر_تباہ_وزیرداخلہ_سمیت_سولہ_عہدیدار_ہلاک_(ویڈیو)
ہیلی کاپٹر کے حادثے میں یوکرین کے وزیر داخلہ سمیت سولہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran

ہیلی کاپٹر کے حادثے میں یوکرین کے وزیر داخلہ سمیت سولہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا یہ حادثہ دارالحکومت کی ایف سے بیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع برووری قصبے میں پیش آیا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ یوکرین کے وزیرداخلہ اور کئی دیگر اعلی عہدیداروں کو لے جانے والا یہ ہیلی کاپٹر برووری قصبے میں واقع بچوں کے تربیتی مرکز پر گرا ہے۔
مقامی عہدیداروں نے دس بچوں سمیت سولہ افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے جبکہ دس بچوں سمیت بائیس افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی وجوہات کے بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔