روس یوکرین تنازعہ، تازہ ترین جھڑپوں میں یوکرین کے 200 فوجی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i417943-روس_یوکرین_تنازعہ_تازہ_ترین_جھڑپوں_میں_یوکرین_کے_200_فوجی_ہلاک
یوکرینی فوجیوں کی ہلاکتوں کے بارے میں روس کی وزارت دفاع نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Feb ۰۵, ۲۰۲۳ ۰۶:۱۶ Asia/Tehran
  • روس یوکرین تنازعہ، تازہ ترین جھڑپوں میں یوکرین کے 200 فوجی ہلاک

یوکرینی فوجیوں کی ہلاکتوں کے بارے میں روس کی وزارت دفاع نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔

سحر نیوز/دنیا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کے فوجیوں کی ہلاکت کی تازہ ترین رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی اور یوکرینی فوجیوں کے مابین ہونے والی تازہ جھڑپوں میں یوکرین کے 200 فوجی ہلاک ہوئے۔

روسی وزارت دفاع کے بیان میں آیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران خارکوف، دونتسک اورلوهانسک میں ہونے والی جھڑپوں میں بڑے پیمانے پر یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کے علاوہ یوکرین کے جدید ترین ہتھیاروں، ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں اور راکٹ اور میزائل سسٹم کو تباہ کیا گیا۔