Feb ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • اسرائیلی نمائندے کو شرکت کیلئے دعوت نامہ جاری نہیں کیا گیا تھا: افریقی یونین

ادیس ابابا میں افریقی یونین کے اجلاس سے صیہونی وفد کے نکالنے کے بعد اس یونین کے کمیشن نے اس حکومت کے نمائندے کو اجلاس میں شرکت دینے کی کسی بھی دعوت کو مسترد کر دیا۔

سحر نیوز/ دنیا: المیادین نیوز چینل کے مطابق افریقی یونین کے کمیشن کے سربراہ کے ترجمان ایبا کالوندو نے کارکنوں اور صحافیوں کی ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ افریقی یونین نے ادیس ابابا میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے اسرائیلی نمائندے کے لیے کوئی دعوت یا اجازت نامہ جاری نہیں کیا تھا۔

ادیس ابابا میں افریقی یونین کے 36 ویں سربراہی اجلاس کے انعقاد سے پہلے کچھ ممالک نے صیہونی حکومت کی بطور مبصر رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وفد کو افریقی یونین کانفرنس کے ادیس ابابا میں ہونے والے افتتاحی اجلاس سے باہر نکالا گیا ۔

الجزائر اور جنوبی افریقہ نے اجلاس میں اسرائیلی وفد کی شرکت کی مخالفت کی تھی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے کئی دہائیوں کی سفارتی کوششوں کے بعد کوشش کی تھی کہ افریقی یونین  کے اجلاس میں شرکت کرے تاہم اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ۔

ٹیگس