Mar ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت تباہی کے دہانے پر زوال کی منتظر: صیہونی صحافی

صیہونی مصنف اور مضمون نگار اوری میسگاف نے اپنی تازہ تحریر میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت تباہی کے دہانے پر کھڑی زوال کی منتظر ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: اوری میسگاف نے اپنے اس مضمون میں لکھا ہے کہ بدھ کے روز جسے مظاہرین نے یوم غیظ کا نام دے رکھا تھا، تل ابیب کی سڑکوں اور شاہراہوں پر باقاعدہ جنگ کا منظر دکھائی دیا۔ انہوں نے لکھا کہ نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف ہونے والے یہ احتجاجی مظاہرے بھی جنگی شکل اختیار کرچکے ہیں ۔ میسگاف نے لکھا ہے کہ نیتن یاہو حالات کو آئینی، اقتصادی اور سیکورٹی بحران کی طرف لے جا رہے ہیں ۔

ہاآرتص میں جاری ہونے والے اس مضمون میں اوری میسگاف نے لکھا ہے کہ نیتن یاہو کی بیوی سرکاری عہدوں کے بارے میں فیصلہ کرتی ہیں اور وزیراعظم کا بیٹا اقتصادی اور سیاسی معاملات میں مداخلت کرتا پھر رہا ہے۔

مضمون نگار نے لکھا ہے کہ جب میرے ایک دوست نے مجھ سے امید دلانے والا مضمون لکھنے کو کہا تو میرے پاس، شرم کے مارے پسینے اورغم کے مارے آنسو اور اپنے دوست کی مخالفت کے علاوہ اور کچھ نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس سے پہلے بھی خبردار کر چکا تھا اور اب میری نظروں کے سامنے تباہی کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے ۔ صیہونی مضمون نگار نے لکھا ہے کہ نیتن یاہو صیہونی منصوبے کی تباہی رقم کر رہے ہیں۔

ٹیگس