فرانس، میکرون کے خلاف ملک گیر ہڑتال اور مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i419189-فرانس_میکرون_کے_خلاف_ملک_گیر_ہڑتال_اور_مظاہرے
فرانس میں میکرون حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہڑتالوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۳:۳۸ Asia/Tehran
  • فرانس، میکرون کے خلاف ملک گیر ہڑتال اور مظاہرے

فرانس میں میکرون حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہڑتالوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: بتایا جار ہا ہے کہ ریفائنریوں، ایئرپورٹ، یونیورسٹیوں اور پیرس اولمپک کے مقابلوں کے منصوبوں کے کارکنوں سمیت متعدد دیگر سرکاری اور غیرسرکاری مراکز اور کمپنیوں کا عملہ اس ملک گیر ہڑتال میں شامل ہے۔ 
فرانس کے شہریوں نے میکرون کے سوشل سیکیورٹی میں اصلاحات کے منصوبے پر سخت برہمی ظاہر کی ہے جس کے تحت ریٹائرمنٹ کی عمر باسٹھ سال سے بڑھا کر چونسٹھ سال کی جا رہی ہے۔ 
فرانس کے صدر کی جانب سے اصلاحات کے مسودے کو پارلیمان میں پیش ہونے سے پہلے ہی عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن فرانس کے صدر عوام کے مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے اس منصوبے پر ہر حال میں عملدرآمد کروانا چاہتے ہیں ۔