اسرائیلیوں کا اعتراف، مستقبل ہے تاریک!
Apr ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
ایک اسرائیلی جریدے کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے 48 فیصد باشندوں کا خیال ہے کہ آنے والے برسوں میں "اسرائیل" کا مستقبل بہت زیادہ خراب ہوگا۔
سحر نیوز/ دنیا: تسنیم نے ٹائمز آف اسرائیل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حالیہ ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے تقریباً نصف باشندوں کا خیال ہے کہ آنے والے برسوں میں صیہونی حکومت کا مستقبل بہت زیادہ خراب ہوگا۔
اس سروے میں تقریباً 533 مرد و خواتین نے حصہ لیا، یہ سروے کنٹر فاؤنڈیشن نے کیا تھا اور جس کے نتائج عبرانی ریڈیو نے شائع کیے تھے۔
اس سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 48 فیصد اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ آنے والے برسوں میں اسرائیل کا مستقبل بہت خراب ہو جائے گا جبکہ صرف 20 فیصد نے کہا کہ مستقبل میں حالات بہتر ہوں گے اور 19 فیصد نے کہا کہ کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔