صیہونی ائیرپورٹ پر سیکورٹی خلا کی بابت انتباہ
صیہونی حکومت کے سرکاری انسپکٹر نے تل ابیب کے قریب اس حکومت کے سب سے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں سیکورٹی کے سنگین خلا کے بارے میں خبردار کیا۔
سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کے حکومتی انسپکٹر میتان یاہو انگلمن نے بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے کی حفاظتی خامیوں کے بارے میں خبردار کیا ہے جو صیہونی حکومت کے سب سے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے طور پر شہر کے مضافات میں واقع ہے۔
عرب-48 ویب سائٹ کے مطابق، 16 مئی کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں، انگلمن نے بین گوریون ہوائی اڈے پر سیکورٹی کے خلا کی بابت خبردار کیا اور دعویٰ کیا کہ یہ خلا مقبوضہ فلسطین اور باہر کے دہشت گرد مجرموں کو اسرائیل میں دراندازی کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
اس رپورٹ کے کچھ حصے شائع کیے گئے ہیں اور دوسرے حصے جو شائع نہیں کیے گئے ہیں انہیں "خفیہ" قرار دے کر صیہونی حکومت کے ذمہ دار حکام تک پہنچا دیا گیا ہے۔
صیہونی حکومت کے اس انسپکٹر اور نگران نے مزید کہا کہ یہ حفاظتی خلا سرحدی نگرانی کی کمزوریوں کو ختم کرنے کے لیے بن گوریون ہوائی اڈے کی انتظامیہ کی طرف سے ہاؤسنگ اور امیگریشن کی وزارت کے احکامات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہے۔