Jun ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے سب سے بڑے ایئرپورٹ پر ملا بم

ایکی اسرائیلی میڈیا نے تل ابیب کے بن گورین ایئرپورٹ پر بم ملنے کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں کو بن گورین ایئرپورٹ پر ایک بم ملا۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارنوت نے لکھا کہ یہ بم ایک گاڑی کے اندر ملا جو ایئرپورٹ کے پاس کھڑی تھی۔

اس اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس واقعے کی وجہ سے ایئرپورٹ کی سرگرمیاں ذرہ برابر بھی متاثر نہیں ہوئیں اور پروازوں کا پروگرام اپنے حساب سے جاری رہا اور صرف گاڑی پارکنگ کے اندر ایک چھوٹ سے حصے کو بند کر دیا گیا تھا۔

یدیعوت آحارنوت نے مزید لکھا کہ ایک خطرناک واقعہ تھا اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ گینگ وار کا معاملہ ہے اور ایک گینگ کے غنڈے دوسرے سے انتقام لینے کے لئے اس کا استعمال کرنا چاہتے ہوں گے۔

ابھی حال ہی میں بن گورین ایئرپورٹ پر گولے کا ایک خول ملا تھا جو ایک بم کی طرح تھا۔

ایئرپورٹ کے ایک سیکورٹی اہلکار کو ایک امریکی شہری کے بیگ سے یہ مشکوک چیز ملی تھی جو امریکہ جانے کا ارادہ رکھتی تھی۔

اس سے پہلے اسرائیلی اخبار ہارٹص نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ جائزوں س پتہ چلتا ہے کہ تل ابیب کے بن گورین بین الاقوامی ایئرپورٹ کی سیکورٹی میں چوک، کسی بھی شخص خاص طور پر دہشت گردوں کو اس ایئرپورٹ میں داخل ہونے کی اجازت دے گا۔

ٹیگس