امریکی ریاست ٹیکساس میں زبردست طوفان، 3 ہلاک دسیوں زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i422880-امریکی_ریاست_ٹیکساس_میں_زبردست_طوفان_3_ہلاک_دسیوں_زخمی
امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک چھوٹے شہر پین ہینڈل میں آنے والے زبردست طوفان اور بارشوں سے تین افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست ٹیکساس میں زبردست طوفان، 3 ہلاک دسیوں زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک چھوٹے شہر پین ہینڈل میں آنے والے زبردست طوفان اور بارشوں سے تین افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہو گئے۔

سحر نیوز/ دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق ریاست ٹیکساس کے چھے لاکھ سے زائد آبادی والے شہر پین ہینڈل میں مسلسل دوسرے روز شدید طوفان، بارشوں اور تیز ہواؤں سے بجلی کی فراہمی منقطع رہی۔

اس شہر کے حکام کے مطابق طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے اب تک تین افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہو چکے ہیں ۔ آئندہ صدی میں ماحولیاتی تبدیلی سب سے بڑا مسئلہ ہو گی اور ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں کرہ ارض کی اہم ترین مشکلات زمین کا درجہ حرارت بڑھنے سے پیدا ہوں گی۔

امریکہ کا شمار ایسے ممالک میں ہوتا ہے کہ جو حالیہ برسوں کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید طوفانوں اور بارشوں کا شکار ہیں۔

حالیہ برسوں کے دوران امریکہ نے دنیا میں سب سے زیادہ گرین ہاؤس گیسیں خارج کی ہیں اور اب ان کے اثرات سے وہ خود بھی متاثر ہو رہا ہے۔