Jun ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکہ؛ فلاڈلفیا میں فائرنگ، تین ہلاک

امریکہ کے شہر فلاڈلفیا میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق فلاڈلفیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ایک بارہ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے جرمن ٹاؤن میں پیش آیا ہے۔
فلاڈلفیا میں اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہونے کے بعد سے یہ ساتواں بچہ ہے  جو فائرنگ کا نشانہ بنا ہے۔
اس بچے کے علاوہ مرنے والے باقی دو افراد کی عمریں تیس سال اور چالیس سال سے زیادہ بتائی گئی ہیں۔
پولیس کو جرمن ٹاؤن میں جائے وقوعہ سے گولیوں کے کم از کم بارہ خول ملے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ میں گن کلچر عام ہے اور وہاں آئے روز فائرنگ کے واقعات میں لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں۔
امریکہ میں اسلحے کی مضبوط لابی ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے کا قانون بنانے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

ٹیگس