روس؛ سرکاری اداروں میں آئی فون اور ایپل کے استعمال پر پابندی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i423796-روس_سرکاری_اداروں_میں_آئی_فون_اور_ایپل_کے_استعمال_پر_پابندی
روس میں امریکہ کی جانب سے ان آلات کی مدد سے جاسوسی کرنے کے خدشہ کے پیش نظر ائی فون اور ایپل کمپنی کی مصنوعات استعمال کرنے والے ہزاروں افراد کو ان کا استعمال ترک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • روس؛ سرکاری اداروں میں آئی فون اور ایپل کے استعمال پر پابندی

روس میں امریکہ کی جانب سے ان آلات کی مدد سے جاسوسی کرنے کے خدشہ کے پیش نظر ائی فون اور ایپل کمپنی کی مصنوعات استعمال کرنے والے ہزاروں افراد کو ان کا استعمال ترک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روسی کی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے دن سے تمام تر دفتری امور کے لئے آئی فون کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ 

روسی فیڈرل سیکورٹی سروس اور صدارتی دفتر کرملین آئی فون اور ایپل کمپنی کی دیگر مصنوعات کے ذریعے سے امریکہ کی جانب سے روسی شخصیات اور اداروں کی جاسوسی کے خدشے کے پیش نظر خاصے محتاط ہو گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ روسی حکومت نے تمام وزارتوں میں آئی فون کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔