Aug ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۴ Asia/Tehran
  • روس کا 50سال بعد چاند مشن خلائی جہاز روانہ

روس نے 50 سال بعد چاند کی تحقیقات کےلئے اپنا ایک مشن خلائی جہاز روانہ کیا ہے جو ایک سال تک چاند کی سطح پر نمونے جمع کرنے کےعلاوہ مختلف تجربات بھی انجام دے گا-

سحرنیوز/ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی: بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس نے 1976ء کے بعد چاند کی تحقیق کےلئے اپنا پہلا خلائی مشن جمعہ کے روز روانہ کیا ہے۔ روسی اسپیس ایجنسی روس کاسماس نے لائیو براڈکاسٹ میں ووسٹوکینی کاسموڈروم مرکز سے لونا25 مشن کو راکٹ کے ذریعے سے بھیجنے کے مناظر دکھائے۔ روس کا یہ تحقیقی مشن 16 اگست کو چاند کے مدار میں داخل ہوگا اور 21 اگست کو چاند کے بوگسلاوسکی کریٹر پر لینڈ کرے گا جہاں تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی خلائی مشن لینڈ کرے گا۔

ٹیگس