Jul ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran

سایوز سیٹلائٹ کیریئر سے بھیجا گیا ایران کا "ناہید 2" سیٹلائٹ مکمل کامیابی کے ساتھ اپنے مدار (Orbit) میں داخل ہوگیا۔

سحرنیوز/ایران: رپورٹ کے مطابق یہ مواصلاتی سیٹلائٹ جس کا وزن 110 کلوگرام ہے زمین سے 500 کلومیٹر کی دوری پر اپنے مقررہ مدار میں پرواز کر رہا ہے۔ "ناہید 2" ایران کے گروپ سیٹلائٹ منصوبے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ سیٹلائٹ ایران کی اسٹارٹ اپ اور نالج بیسڈ کمپنیوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

ناہید 2 سیٹلائٹ کئی فریکوینسیز پر ڈیٹا بھیجے گا اور اس کی معلومات ڈیٹا مینیجمنٹ، توانائی کی ترسیل اور متعدد دیگر شعبوں میں استعمال ہوگی۔

واضح رہے کہ ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین کے ہاتھوں تیار شدہ سیٹلائٹ "ناہید 2" روس کے "سایوز" سیٹلائٹ کیریئر کے ذریعے خلا میں روانہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 110 کلوگرام کا یہ سیٹلائٹ زمین سے 500 کلومیٹر کے فاصلے کے مدار پر پہنچ چکا ہے۔ یہ سیٹلائٹ LEO یعنی کم اونچائی والے ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹس کے مجموعے اور GEO یعنی زیادہ اونچائی پر سرگرمی انجام دینے والے مواصلاتی مصنوعی سیاروں کے مجموعے کی تشکیل کی جانب ایران کا اہم قدم ہے۔

یاد رہے کہ ایران کے خلائی تحقیقاتی مرکز کے سربراہ وحید یزدانیان کے مطابق "پارس 2" نام کا سیٹلائٹ بھی خلا میں روانہ ہونے کے لیے تیار ہو رہا ہے۔

ٹیگس