صدر ایران کے دورہ اسلام آباد کا دوسرا دن،
ایرانی صدر سے پاکستانی وزیرخارجہ کی ملاقات
Aug ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج (اتوار) صبح ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے اس ہوٹل میں ملاقات کی جہاں ایرانی وفد قیام پذیر ہے۔
سحرنیوز/ایران: محمد اسحاق ڈار نے پاک ایران دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے حکام کے درمیان جاری بات چیت سے متعلق تازہ ترین صورتحال پر ایرانی صدر کو بریفنگ دی۔
آج صبح پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یہ ملاقات ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے اس ہوٹل میں کی جہاں ایرانی وفد قیام پذیر ہے۔
اس ملاقات کے بعد صدر ایران اور انکا وفد، پاکستانی وزیر خارجہ کے ہمراہ، وزیر اعظم ہاوس کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وزیر اعظم محمد شہباز شریف انکا باضابطہ استقبال کریں گے۔