روس کے علاقے کامچاٹکا میں تاریخ کا چھٹا بڑا زلزلہ
Jul ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
روس کے مشرقی ساحل کے قریب آٹھ اعشاریہ آٹھ کی شدت سے آنے والے زلزلے کے بعد جاپان سے لے کر امریکا تک سونامی کا الرٹ جاری کردیا گیا۔
سحرنیوز/دنیا: یہ زلزلہ روس کے علاقے کامچاتکا میں آیا جو رواں ماہ میں آنے والا پانچواں زلزلہ ہے۔ روس کے ساحلی علاقے کامچاتکا میں انیس و باون کے نورکٹر کے زلزلے کے بعد آنے والا شدید ترین زلزلہ ہے۔ روسی ذرائع نے بتایا ہے کہ زلزلے کے بعد کامچاتکا کے مختلف حصوں میں تین سے چار میٹر اونچی سونامی کی لہری ریکارڈ کی گئی ہیں۔
زلزلے کے بعد انڈونیشیا، جاپان ،فلپائن، تائیوان اور نیوزی لینڈ سے لے کر امریکا تک سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔