Aug ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
  • یونان میں 40 ملین ڈالر کا صیہونی ساخت کا ہیرون ڈرون طیارہ گر کر تباہ

چالیس ملین ڈالر کی مالیت کا صیہونی حکومت کا ساختہ ہیرون ڈرون کارپاتوس کے علاقے میں رابطہ منقع ہونے پر گر کر تباہ ہو گیا-

سحرنیوز/دنیا: رای الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کا ساختہ ہیرون heron ڈرون طیارہ یونان کے ساحلی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے جس سے اس ڈرون کی صلاحیت اور کیفیت کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ دنیا کا سب سے ماڈرن اور مہنگا ترین ڈرون طیارہ شمار ہوتا ہے جسے یورپی یونین کے مشترکہ آپریشن بوسائیڈن کے تحت مئی 2008ء سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس ڈرون طیارے کو آپریٹ کرنے والی ائیربس کمپنی کا اچانک ناقابل وضاحت حالت میں اس ڈرون طیارے سے رابطہ منقع ہو گیا جس کے بعد یہ ڈرون کارپاتوس کے سمندری علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد یورپی سیاسی حلقوں میں بحث شروع ہو گئی ہے کہ اس ڈرون طیارے کی قیمت امریکہ کی ایف 35 طیارے سے نصف یعنی 40 ملین یورو ہے جب کہ ایسی ہی صلاحیت کے حامل ترکی کے بیرقدار ڈرون کی قیمت صرف پانچ ملین ڈالر ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ڈرون کی خاص چیز اس کا زمین کنٹرول نظام کے ساتھ محفوظ رابطہ ہے جسے کسی صورت میں ہیک نہیں کیا جا سکتا اور اسی وجہ سے اس ڈرون طیارے کی یہ قیمت ادا کی گئی تھی اور اسی وجہ سے ہی یہ گر کر تباہ ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون طیارہ ایسے حالات میں گر کر تباہ ہوا ہے جب اس کی پرواز کی حدود کے علاقے میں امریکی ائیر کرافٹ کیئرئیر یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ ، روسی بحری بیٹرہ اور ترکی کے ڈرون طیارے اور جنگی کشتیاں موجود تھیں۔ اس ھیرون ڈرون کی تباہی سے سوال اٹھنا شروع ہو گئے ہیں کہ یہ ڈرون کسی الیکٹرانک جامنگ نظام یا کسی اور ہیکنگ نظام کا شکار ہو کر تو نہیں گرایا گیا۔

ٹیگس