جوہانسبرگ میں پانچ منزلہ عمارت میں آگ، 73 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i425126-جوہانسبرگ_میں_پانچ_منزلہ_عمارت_میں_آگ_73_افراد_ہلاک
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 73 افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہو گئے ہیں۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Aug ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۲:۵۴ Asia/Tehran
  • جوہانسبرگ میں پانچ منزلہ عمارت میں آگ، 73 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 73 افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہو گئے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک بچے سمیت اب تک 73 افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوئے ہیں ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جوہانسبرگ ایمرجنسی مینجمنٹ سروس کے ترجمان کے مطابق جمعرات کی صبح لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جوہانسبرگ میں عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیق کی جارہی ہے۔