Sep ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • امریکی گن کلچر: ٹیکساس میں فائرنگ، 3 ہلاک اور درجنوں زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے حادثے میں 3 افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کی پولیس نے فائرنگ کے ایک حادثے میں 3 افراد کی ہلاکت اور درجنوں دیگر کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق ابھی تک مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے اور ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس فائرنگ کے حادثے میں کتنے افراد ملوث تھے۔
یاد رہے کہ امریکہ میں سالانہ ہزاروں لوگ فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں اور سرکاری اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں 270 سے 300 ملین تک مختلف اقسام کے چھوٹے ہتھیار موجود ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر امریکی کے پاس ایک گن موجود ہے۔

ٹیگس