Oct ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
  • غزہ کی صورتحال افسوسناک اور وحشتناک ہے: این بی سی چینل

امریکی چینل این بی سی نے ایک رپورٹ میں غزہ کی صورتحال کو افسوسناک اور وحشتناک بتایا ہے-

سحرنیوز/ عالم اسلام: امریکی چینل این بی سی نے غزہ میں تعینات اپنے نامہ نگاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس وقت ہم غزہ میں بہت سخت اور خطرناک صورتحال سے گذر رہے ہيں- غزہ پر خوفناک بمباری ہو رہی ہے- اس رپورٹ میں کہا گيا ہے لوگ حتی المقدور، لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کر رہے ہيں، لیکن ایمبولینسوں کا وہاں جانا دشوار ہے- اسی طرح غزہ کا انٹرنیٹ اور بجلی مکمل طور پر منقطع ہے اور غزہ پر جارح اسرائیل، دیوانہ وار سفاکانہ حملے کر رہا ہے- کوئی بھی شہیدوں اور زخمیوں کی صحیح تعداد نہیں بتا سکتا-

اس رپورٹ کے مطابق غزہ کے شمال مغربی علاقے کے علاوہ مشرقی بیت حانون اور الشیماء کا علاقہ مکمل طور پر ویران ہوگیا ہے-کولمبیا کے صدر گوسٹاو پٹرو نے جمعے کی رات کو صیہونی حکومت کے توسط سے غزہ کی بجلی اور انٹرنیٹ منقطع کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت اجتماعی قتل عام کے سامنے کھڑی ہے۔غزہ میں انٹرنیٹ کے منقطع ہونے کے ردعمل میں اسپین کے سماجی حقوق کے نائب وزیر پون پولارا نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں مواصلات کے تمام ذرائع منقطع کر دیئےہیں جو ایک جرم شمار ہوتا ہے-

ٹیگس