ولادیمیر پوتین کو قتل کرنے کا یوکرین کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا: روس
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i427853-ولادیمیر_پوتین_کو_قتل_کرنے_کا_یوکرین_کا_خواب_شرمندہ_تعبیر_نہیں_ہو_گا_روس
روس نے کہا ہے کہ یوکرین کی روسی صدر کے خلاف سازش کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۳:۴۹ Asia/Tehran
  • ولادیمیر پوتین کو قتل کرنے کا یوکرین کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا: روس

روس نے کہا ہے کہ یوکرین کی روسی صدر کے خلاف سازش کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گی۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کے ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پاسکوف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یوکرینی حکام نے بارہا روسی صدر ولادیمیر پوتین کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے، تاکید کی ہے کہ کی ایف، روسی صدر ولادیمیر پوتین کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا اور یوکرین کی یہ آرزو یونہی دھری کی دھری رہ جائے گی۔

دیمتری پاسکوف نے کہا کہ یوکرین کے مختلف اعلی حکام، بارہا اپنے بیانات میں روسی صدر ولادیمیر پوتین کا قتل کئے جانے کے دعوؤں کی تکرار کرتے رہے ہیں تاہم حقیقت یہ ہے کہ عمل میں وہ کچھ بھی کرنے کی توانائی نہیں رکھتے اور ان کی یہ آرزو کبھی پوری نہیں ہو گی۔