چین: زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 127 ہوگئی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i428752-چین_زلزلے_سے_ہلاک_ہونے_والوں_کی_تعداد_بڑھ_کر_127_ہوگئی
چین کے دو شمال مغربی صوبوں میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 127 ہوگئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran
  • چین: زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 127 ہوگئی

چین کے دو شمال مغربی صوبوں میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 127 ہوگئی ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: چین کے شمال مغربی صوبوں، گانسو اور کیناہائی میں گزشتہ رات شدید زلزلہ آیا۔ رکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی پینتس کلومیٹر اور اس کا مرکز صوبہ گانسو کے صدر مقام لانژو سے ایک سو دو کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

زلزلے کے چین کے دونوں صوبوں کے زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور آخری اطلاع ملنے تک 127 کی ہلاکت اور تقریبا ڈھائی سو کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی تھی ۔

امدادی ٹیموں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق زلزلے سے زیادہ ہلاکتیں گانسو صوبے میں ہوئی ہیں ۔ اس صوبے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سو کے قریب بتائی گئی ہے۔