Jan ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام امریکی خاتون کے قتل کی لرزہ خیز داستان

امریکی پولیس نے لاس آنجلس میں ایک سیاہ فام خاتون پر پولیس افسر کی خوفناک فائرنگ کی ویڈیو نشر کی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی پولیس نے سیاہ فام امریکی خاتون نیانی فینلسن کو قتل کرنے کے وقت کی ایک ویڈیو نشر کی ہے۔ نیانی فینلسن نے ایک گھریلو تشدد کے بعد پولیس کو فون کیا اور اس سے مدد طلب کی-

ویڈیو میں چند پولیس افسروں کو دکھایا گيا ہے جو اس خاتون کے گھر گئے اور ابتدا میں ہی تشدد کے ساتھ گھر میں داخل ہونا چاہتے تھے اور جب دوازہ کھلتا ہے تو ایک پولیس افسر، چارگولیاں فینلسن پر چلا کر اسے قتل کردیتا ہے-

اس قتل کے بعد لاس آنجلس شہر کے علاقے لنکستر میں عوام نے سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ کیا- انسانی حقوق کے کارکنوں نے مطالبہ ہے کہ پولیس کی تشدد آمیز کارروائیوں سے مقابلے اور سیاہ فاموں کے قتل کے تعلق سے ابھی تک کوئی اقدام کیوں نہيں کیا گيا ؟

واضح رہے کہ سالانہ سیکڑوں امریکی، اس ملک کی پولیس کے ہاتھوں قتل کردیئے جاتے ہیں اور بہت سے کیسوں کا کوئی فیصلہ بھی نہیں ہوتا۔

ٹیگس