Dec ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
  • نیانی فنلیسن (بائیں) اور اس کے اہل خانہ
    نیانی فنلیسن (بائیں) اور اس کے اہل خانہ

امریکہ میں خانگی تشدد کا شکار ایک سیاہ فام خاتون نے پولیس کو فون کیا، پولیس آئی لیکن پولیس نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی

سحر نیوز/ دنیا: امریکہ میں ایک اور نسل پرستانہ اور افسوناک واقعے کی خبر ملی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاس اینجلیس میں ایک 27 سالہ  سیاہ فام خاتون نے خانگی تشدد کی شکایت کرنے کے لئے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر 911 پر فون کیا۔ پولیس اہلکار خاتون کے گھر پہنچے لیکن پولیس والوں نے بجائے مدد کرنے کے اس خاتون کے ساتھ ظلم کی انتہا کردی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق گھریلو تشدد کا شکار سیاہ فام خاتون، نیانی فنلیسن، نے شکایت کرنے کے لئے جب پولیس کو فون کیا تو پولیس خاتون کے گھر پہنچی لیکن اسی درمیان پولیس اور خاتون کے مابین بحث و تکرار ہوئی۔ پولیس اور خاتون کے درمیان ٹکراؤ زیادہ ہونے پر پولیس نے ان کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے فون کر کے اپنے بوائے فرینڈ پر الزام لگایا تھا اور جب پولیس خاتون کے گھر پہنچی تو وہاں لوگوں کو بحث کرتے اور چلاتے سنا۔ پولیس زبردستی دروازہ کھول کر جب اندر داخل ہوئی تو سیاہ فام خاتون کے ہاتھ میں چاقو تھا اور اپنے دوست کو چاقو مارنا چاہتی تھی۔ اس پر خاتون اور پولیس میں ٹکراؤ ہو گیا تو پولیس نے اس کو گولی مار دی۔

دریں اثنا، مقتول سیاہ فام خاتون کی بیٹی نے، جو اس وقت گھر پر ہی موجود تھی، کہا ہے کہ پولیس جھوٹ بول رہی ہے کہ میری ماں نے پولیس کو دھمکی دی تھی۔ لڑکی نے پولیس افسر پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

ٹیگس