شمالی کوریا کا ایک ہفتے میں چوتھی بار کروز میزائل کا تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i430192-شمالی_کوریا_کا_ایک_ہفتے_میں_چوتھی_بار_کروز_میزائل_کا_تجربہ
جنوبی کوریا کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے مغربی سواحل سے کئی کروز میزائل فائر کئے ہیں۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Feb ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کا ایک ہفتے میں چوتھی بار کروز میزائل کا تجربہ

جنوبی کوریا کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے مغربی سواحل سے کئی کروز میزائل فائر کئے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے ان کروز میزائلوں کو اسٹریٹیجک قرار دیا ہے۔ حالیہ ایک ہفتے میں شمالی کوریا نے چوتھی بار کروز میزائل فائر کئے ہیں۔

جنوبی کوریا کے آرمی چیف نے چند روز قبل بھی اعلان کیا تھا کہ شمالی کوریا نے کئی کروز میزائل فائر کئے ہیں ۔ شمالی کوریا نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے جدید قسم کے کئی کروز میزائلوں کا اپنے ملک کے رہنما کم جونگ ان کی موجودگی میں تجربہ کیا ہے۔