دو روسی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گيا: یوکرین کا دعوی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i431856-دو_روسی_بحری_جہازوں_کو_نشانہ_بنایا_گيا_یوکرین_کا_دعوی
یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ اس کی فوج نے کریمیا میں سواستوپول بندر گاہ پر دو روسی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • دو روسی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گيا: یوکرین کا دعوی

یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ اس کی فوج نے کریمیا میں سواستوپول بندر گاہ پر دو روسی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: رپورٹ کے مطابق یوکرین کی جانب سے یہ حملہ رات میں انجام پایا جس میں روس کے دو بحری جہازوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب یوکرین کی فضائيہ کے کمانڈر نے یوکرین کے اس حملے کو سراہا ہے۔ ایک امریکی ویب سائٹ کے مطابق ایسی حالت میں جبکہ زمینی کارروائی میں روسی فوج کو برتری حاصل ہے تاہم یوکرینی فوج نے بھی بحیرہ اسود میں روسی فوج کے خلاف کامیاب کارروائیاں انجام دی ہیں۔ اگر یوکرینی فوج کے اس حملے کی روس کی جانب سے تصدیق ہو تی ہے تو بحیرہ اسود میں روسی بحریہ کے لئے بڑے نقصان کی بات ہو گی۔