Apr ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • خلا میں ہتھیاروں کی منتقلی اور دوڑ کا مسئلہ

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ، خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ کو روکنے کے لیے روس کے اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے

سحر نیوز/ دنیا: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ ماسکو، خلا میں ہتھیاروں کی منتقلی کو روکنے کے لیے کسی بھی ملک کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے، جبکہ بعض ممالک اس مسئلے پر سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس بین الاقوامی امن و سلامتی کی ضمانت کی شرائط میں سے ایک شرط کے طور پر خلا کو کسی بھی ہتھیار سے پاک رکھنے کے لیے تمام ممالک کے ساتھ منصفانہ مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم بدقسمتی سے سبھی ممالک اس سلسلے میں سنجیدہ بات چیت کے لیے پرعزم نہیں ہیں۔

یہ بیانات خلائی پالیسی کے امور میں امریکہ کے معاون وزیر جنگ جان پلمب کے حالیہ دعوے کے بعد سامنے آئے ہیں ، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ روس اور چین کی جانب سے خلا میں ہتھیار رکھنے سے روکنے کا جو معاہدہ تجویز کیا گیا ہے وہ صرف ایک سیاسی چال ہے۔

امریکہ کا خیال ہے کہ روس خلا میں سیٹلائٹ مخالف جوہری ہتھیار تعینات کر رہا ہے کہ جس کا دھماکہ فوجی مواصلات سے لے کر انٹرنیٹ مسافر خدمات تک ہر چیز کو تباہ کر سکتا ہے۔

 

ٹیگس