اسرائيل اور غرب اردن کا سفر نہ کریں ، کینیڈا کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i432432-اسرائيل_اور_غرب_اردن_کا_سفر_نہ_کریں_کینیڈا_کا_اعلان
کینیڈا نے مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھنے کے پیش نظر، اپنے شہریوں کو اسرائیل اور غرب اردن کا سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت دی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۶:۳۱ Asia/Tehran
  • اسرائيل اور غرب اردن کا سفر نہ کریں ، کینیڈا کا اعلان

کینیڈا نے مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھنے کے پیش نظر، اپنے شہریوں کو اسرائیل اور غرب اردن کا سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت دی ہے

سحر نیوز/ عالم اسلام: کینیڈا کی وزیرخارجہ ملانی جولی نے سنیچر کی صبح سوشل میڈیا پر لکھا کہ اسرائیل پر حملے کا خطرہ بڑھنے کے پیش نظر علاقے کے سیکورٹی حالات بہت غیرمستحکم ہيں اور ممکن ہے ایران کا حملہ اچانک ہو۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے سفر ميں خطرے کی سطح ، اسرائیل اورغرب اردن تک بڑھا دی ہے اور کینیڈا کے شہریوں کو چاہیے کہ وہ ان ملکوں سے نکلنے کی کوشش کریں ۔ فرانس ، برطانیہ ، روس ، ہندوستان وہ جملہ ممالک ہيں جنھوں نے اپنے شہریوں کو مقبوضہ فلسطین کا سفر کرنے سے اجتناب کی ہدایت دی ہے ۔