Apr ۲۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • جرمنی ، آئرلینڈ  اور سوئٹزرلینڈ سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں اسرائیل مخالف مظاہرے

جرمنی ، آئرلینڈ، سوئٹزر لینڈ میں ہزاروں فلسطینی حامیوں نے غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں-

سحرنیوز/ دنیا: موصولہ خبروں کے مطابق برلن اور جنیوا شہروں میں احتجاجی مظاہرین نے غزہ میں صیہونی حکومت کی کارواوئیوں کو نسل کشی قرار دیا اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا- تقریبا دوہزار احتجاجی مظاہرین نے برلن کے پوٹسدامر اسکوائر میں اجتماع کرکے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا- مظاہرین یہ نعرے لگا رہے تھے، جرمنی مالی امداد کر رہا ہے ، اسرائیل بمباری کر رہا ہے، شرم کرو اور اسرائیل کو ہتھیار دینا بند کرو- بعض دیگر مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پرلکھا تھا ، ہمارے ٹیکسوں سے اسرائیل کی حمایت بند کرو اور ہم یہودی نسل کشی کا خاتمہ چاہتے ہيں-

اسی طرح ہزاروں افراد نے جنیوا کے نوواسکوئر میدان میں اجتماع کیا اور مرکز شہر تک مارچ کیا- ان مظاہرین کے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور ایسے پلے کارڈ تھے جن پر فلسطینی عوام کی حمایت میں اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے- مظاہرین نے امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتیاہو کے خلاف بھی نعرے لگائےاور غزہ میں فوری جنگ بندی اور نسل کشی روکے جانے پر زور دیا-

دوسری جانب ڈبلن میں مظاہرین نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرےکئے- مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ اپرتھائڈ اسرائیل کا بائیکاٹ کرو اور فلسطینیوں کو آزادی اور انصاف دو-

ٹیگس