فرانس کی یونیورسٹیوں میں غاصب صیہونی حکومت کےخلاف مظاہرے (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i432801-فرانس_کی_یونیورسٹیوں_میں_غاصب_صیہونی_حکومت_کےخلاف_مظاہرے_(ویڈیو)
امریکہ کی یونیورسٹیوں میں کئی دنوں سے جاری فلسطین کی حمایت کی تحریک اب فرانس پہنچ گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۶, ۲۰۲۴ ۰۶:۱۶ Asia/Tehran

امریکہ کی یونیورسٹیوں میں کئی دنوں سے جاری فلسطین کی حمایت کی تحریک اب فرانس پہنچ گئی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور تحریک میں یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ یونیورسٹی ہر اس یونیورسٹی اور کمپنی سے رابطہ ختم کرے جو غزہ میں نسل کشی میں صیہونی حکومت کا ساتھ دے رہی ہے ۔طلبہ، فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے سد باب کا مطالبہ کر رہے ہيں اور ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت میں مظاہروں کی سرکوبی نہ کی جائے۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے پیرس میں فلسطین کی حمایت میں طلبہ کے کئی مظاہروں کو درہم برہم کر دیا۔پیرس میں طلبہ یونین نے یونیورسٹی کے اندر پولیس بلانے کے انتظامیہ کے فیصلے کو بے حد تشویش ناک قرار دیا ہے اور زور دیا ہے کہ اس سے حکومتی دباؤ میں کام کرنے کا عندیہ ملتا ہے۔