تل ابیب میں حکومت مخالف مظاہرہ ، اپوزیشن لیڈر سمیت دس ہزار افراد شریک
صیہونی حکومت کی کابینہ کے اپوزیشن لیڈر یائیر لاپیڈ نے تل ابیب میں بنیامین نتنیاہو کے خلاف صیہونی آبادکاروں کے مظاہرے میں شرکت کی ہے-
سحرنیوز/ دنیا: ارنا کی رپورٹ کےمطابق صیہونی حکومت کے اپوزیشن لیڈر یائیر لاپیڈ نے کل رات تل ابیب میں حکومت مخالف مظاہرے میں شرکت کی ہے ۔ اس مظاہرے کا انعقاد قیدیوں کے تبادلے کی حمایت میں کیا گيا تھا-
اسی سلسلے میں صیہونی میڈیا نے رپورٹ میں کہا ہےکہ تقریبا دس ہزار افراد، ہفتے کی رات کو تل ابیب میں ہونے والے مظاہرے میں موجود تھے-صیہونی میڈیا کے مطابق ہزاروں صیہونیوں نے آج اتوار کو بھی تل ابیب میں واقع کابلان شاہراہ پر اجتماع کرکے قبل از وقت انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ کیا -
مظاہرین اسی طرح حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے پر دستخط کرنے اور قیدیوں کو واپس لائے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے- ہزاروں صیہونیوں نے تل ابیب میں صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے سامنے بھی مظاہرہ کرکے صیونی قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے-