فلسطینیوں کی حمایت میں امریکی طلبہ تحریک کا دائرہ کینیڈا تک پھیل گيا (ویڈیو)
فلسطینیوں کی حمایت میں امریکی طلبہ کی تحریک کینیڈا تک پہنچ گئی ہے اور اب مونٹریال کی میک گیل یونیورسٹی کے طلبہ نے بھی یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں احتجاجی کیمپ لگا دیا ہے-
سحرنیوز/ دنیا: سیٹی نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ کینیڈا کی میک گیل یونیورسٹی کے طلبہ نے سنیچر سے فلسطین کی حمایت میں اور اسرائيل کے جارحانہ حملوں کے خلاف احتجاجی کیمپ لگانا شروع کردیا ہے-
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین ، اپنے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم لہراتے ہوئے " فلسطین کو آزاد کرو " کے نعرے لگا رہے ہيں اور انھوں نے ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر انسانی زنجیر تشکیل دے رکھی ہے-
امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسوس نے بھی رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کی کم سے کم پندرہ یونیورسٹیوں کے طلبہ فلسطین کی حمایت میں دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہيں اور احتجاج کررہے ہيں اور گذشتہ ایک ہفتے میں کم سے کم چھے سو طلبہ کو گرفتار کیا جا چکا ہے-
امریکی یونیورسٹیوں میں بڑھتے ہوئے احتجاج کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ مختلف طریقوں سے مظاہرین کو سرکوب کررہی ہے جس کی اس کے پہلے کوئي مثال نہيں ملتی ۔ اکثر طلبہ کو احتجاجی کیمپوں سے دھرنوں کے دوران گرفتار کیا گیا ہے ۔