Apr ۲۹, ۲۰۲۴ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • نتنیاہو اور دیگر صیہونی حکام کے عنقریب وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان

ہیگ کی عالمی عدالت کی جانب سے عنقریب ہی صیہونی حکومت کے وزیر اعظم سمیت دیگر حکمرانوں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے-

سحرنیوز/ دنیا: المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو، آرمی چیف ہرزی ہالیوی اور وزیر دفاع یوآف گیلنٹ اور بعض دیگر صیہونی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے- اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کو اعلی قانونی عہدیداروں کی طرف سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے اشارے مل گئے ہیں۔

اسی سلسلے میں اسرائیلی اخبار معاریو نے لکھاہے کہ وارنٹ گرفتاری کی اطلاعات پر وزیراعظم نیتن یاہو خوفزدہ اور غیرمعمولی دباؤ کا شکار ہیں، اور انہوں نے اپنی گرفتاری رکوانے کی غرض سے امریکی حکام سے کئی مرتبہ ٹیلیفونی رابطہ کیا ہے- خبروں کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے وارنٹ گرفتاری رکوانے کی کوششیں جاری ہیں۔

برطانوی اخبار ٹائمز نے لکھا ہے کہ عالمی عدالت انصاف ، غزہ میں نسل کشی کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، اسرائیلی وزیر دفاع یوآف گیلنٹ اور اسرائیلی آرمی چیف ہرزی ہالیوی سمیت بعض دیگر حکام کے وارنٹ گرفتاری رواں ہفتے جاری کرنے پر غور کر رہا ہے۔

ٹیگس