May ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • طوفان الاقصی کے نتائج سامنے آنے لگے

مختلف صیہونی حکام کی جانب سے استعفے دیئے جانے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا : مقبوضہ فلسطین کے مختلف حکام منجملہ فوجی کمانڈروں اور انٹیلیجنس اور سیکورٹی حکام کے پے درپے استعفوں کا سلسلہ بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور صیہونی سیکورٹی کونسل کے رکن آہارون ہالیوا نے بھی جو صیہونی فوج کے انٹیلیجنس شعبے کے سربراہ بھی ہیں، اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان کا عہدہ سیاسی و سیکورٹی حکام میں جاری اختلافات کی بھینٹ چڑھا ہے۔ جبکہ مختلف دیگر صیہونی حکام کی جانب سے استعفے دیئے جانے کی قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں اور ان کے مستعفی ہونے کا  کسی بھی وقت اعلان ہو سکتا ہے۔

ٹیگس