May ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • جنسی تعلقات پر پردہ ڈالنے کیلئے رشوت دینے پر ٹرمپ کو سزا؟ میں بے قصور ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنسی تعلقات پر پردہ ڈالنے کیلئے رشوت دینے پر مجرم قرار دے دیا گیا۔

سحر نیوز/ دنیا: غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2016 کے صدارتی انتخابات سے قبل فحش فلموں کی اداکارہ کو دی گئی رقم کی ادائیگی کو چھپانے کی کوشش میں جعلی کاروباری ریکارڈ کے 34 سنگین جرائم میں قصوروار قرار دیا گیا، اس طرح وہ پہلے امریکی صدر بن گئے ہیں جس پر جرم کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔

جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مقدمے میں سزا سنانے کیلیے 11 جولائی صبح 10 بجے کی تاریخ مقرر کردی ۔ انہوں نے کیس کے فریقین کو 13 جون تک تحریک التواء داخل کرنے کا حکم بھی دیا۔

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام تھا کہ فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ ان کے جنسی تعلقات تھے جس کو چھپانے کیلئی 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر اداکارہ کو رقم دی تھی اور اس کے نتیجے میں وہ الیکشن جیت گئے تھے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ پروبیشن یا کمیونٹی سروس کے برخلاف ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل میں رہ کر اپنے ہر جرم کیلیے چار سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب کمرہ عدالت کے باہر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دھاندلی زدہ، شرمناک ٹرائل تھا، اصل فیصلہ 5 نومبر کو عوام کی طرف سے آنے والا ہے اور وہ جانتے ہیں کہ یہاں کیا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بالکل بے قصور ہوں، یہ مقدمہ میری توہین ہے تاہم معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔

ٹیگس