ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، افغانستان نے یوگنڈا کو دے دی شکست
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں افغانستان نے یوگنڈا کو 125 رنز سے شکست دے دی جبکہ اس سے پہلے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔
سحرنیوز/دنیا: گروپ سی کی دونوں ٹیمیں امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں آمنے سامنے تھیں جہاں یوگنڈا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ افغانستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، اوپننگ بیٹرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 154 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔
افغانستان کی جانب سے رحمت اللہ گرباز 76 اور ابراہیم زدران 70 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ محمد نبی 14 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ ہدف کے تعاقب میں یوگنڈا کی پوری ٹیم 16 اوورز میں صرف 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ یوگنڈا کی ٹیم کے روبنسن اوبویا نے سب سے زیادہ 14رنز بنائے جبکہ افغانستان کے بولر فضل الحق فاروقی نے 9 رن دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔