غزہ جنگ میں ہمیں عبرتناک شکست ہو گی: اسرائیل کے سینیئر جنرل کا اعتراف
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i435127-غزہ_جنگ_میں_ہمیں_عبرتناک_شکست_ہو_گی_اسرائیل_کے_سینیئر_جنرل_کا_اعتراف
غاصب صیہونی حکومت کے ایک سینیئر جنرل نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کو نصیحت کی کہ جنگ غزہ سے عبرت حاصل کریں اور جنگ کا دائرہ لبنان تک نہ پھیلائیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۳:۲۱ Asia/Tehran
  • غزہ جنگ میں ہمیں عبرتناک شکست ہو گی: اسرائیل کے سینیئر جنرل کا اعتراف

غاصب صیہونی حکومت کے ایک سینیئر جنرل نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کو نصیحت کی کہ جنگ غزہ سے عبرت حاصل کریں اور جنگ کا دائرہ لبنان تک نہ پھیلائیں۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کی ریزرو فورس کے جنرل اسحاق بریک نے کہا ہے کہ جب اسرائیلی فوج، حماس کو شکست دینے پر قادر نہیں ہے تو حزب اللہ کو بھی شکست نہیں دے سکے گی۔

صیہونی حکومت کی ریزرو فورس کے اس سینیئر جنرل نے اسی کے ساتھ نیتن یاہو کو حماس کے ساتھ جنگ بندی کے موجودہ مجوزہ سمجھوتے کی مخالفت کی بابت بھی سخت خبردار کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق جنرل اسحاق بریک نے کہا کہ اگر نیتن یاہو نے سمجھوتہ دوبارہ مسترد کیا تو اسرائیلی جنگی قیدیوں کو ہم ہمیشہ کے لئے کھو دیں گے۔

اس صیہونی جنرل نے کہا کہ غزہ کے خلاف جنگ ہماری کامیابی پر ہرگز منتج نہیں ہوگی بلکہ ہمیں المناک شکست ہوگی۔