ٹوکیو سمیت جاپان کے ریجن کانتو میں سمندری طوفان
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i436213-ٹوکیو_سمیت_جاپان_کے_ریجن_کانتو_میں_سمندری_طوفان
جاپان کے ریجن کانتو کو سمندری طوفان ایمپل کا سامنا ہے۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Aug ۱۷, ۲۰۲۴ ۰۴:۵۵ Asia/Tehran
  • ٹوکیو سمیت جاپان کے ریجن کانتو میں سمندری طوفان

جاپان کے ریجن کانتو کو سمندری طوفان ایمپل کا سامنا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ٹوکیو میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش اور طوفانی موسم کے باعث پروازوں کی آمدورفت متاثر ہوگئی اور سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ سمندری طوفان اور موسم کی خرابی کے باعث پروازیں منسوخ ہونے کے بعد 1 لاکھ سے زائد مسافر متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
سمندری طوفان کے پیش نظر ٹوکیو اور ناگویا کے درمیان چلنے والی تمام بلٹ ٹرینیں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں۔
جاپانی حکومت نے متاثرہ علاقوں سے تقریباً 19 ہزار رہائشیوں کے انخلا کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ جاپان میں سمندری طوفان کے باعث 2 ہزار گھروں کو بجلی کی بندش کا بھی سامنا ہے۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے طوفان ایمپل کو زیادہ طاقتور طوفان کا درجہ دیا ہے۔