روس نے 92 امریکی شہریوں کےملک میں داخلے پر پابندی لگا دی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i436528-روس_نے_92_امریکی_شہریوں_کےملک_میں_داخلے_پر_پابندی_لگا_دی
امریکی پابندیوں کے جواب میں روس نے بھی امریکی شہریوں پر پابندی عائد کردی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۹, ۲۰۲۴ ۰۶:۱۰ Asia/Tehran
  • روس نے 92 امریکی شہریوں کےملک میں داخلے پر پابندی لگا دی

امریکی پابندیوں کے جواب میں روس نے بھی امریکی شہریوں پر پابندی عائد کردی۔

سحرنیوز/دنیا: روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے 92 امریکی شہریوں پر روس میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔ پابندیوں میں امریکی صحافی، فوجی اور حکومتی عہدیدار شامل ہیں، یہ پابندیاں امریکا کے روس مخالف اقدامات پر لگائی گئی ہیں۔
روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ کارروائی امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے "روس فوبیا" اور روسی سیاست دانوں، تاجروں، سائنسدانوں اور صحافیوں کے خلاف اس کی وسیع پابندیوں کے خلاف ماسکو کے ردعمل کا حصہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا نے یوکرین جنگ سے تعلق کے الزام میں 4 سو روسی شہریوں پر پابندیاں لگائی ہیں۔