Sep ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
  • عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کی پہلی ویکسین کی منظوری دے دی

عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کی پہلی ویکسین ایم وی اے، بی این کی منظوری دے دی۔

سحرنیوز/دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کے مطابق منکی پاکس ایک سو اکیس ممالک میں پھیل چُکا ہے، رواں سال پانچ سو افراد اس سے جاں بحق ہو چُکے ہیں، ہائی رسک گروپس اور کمزور قوتِ مدافعت والے افراد میں منکی پاکس کی شرحِ اموات دس فیصد تک ہو سکتی ہے۔ منکی پاکس کے خلاف ویکسین اٹھارہ سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو چار ہفتوں کے فرق سے دو خوراکوں میں دی جا سکے گی۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظور شدہ ویکسین منکی پاکس کے خلاف ایک خوراک کے بعد چھہتر فیصد اور دو خوراکوں کے بعد بیاسی فیصد مؤثر ہے۔

ٹیگس