غزہ اور لبنان کی حمایت میں برطانوی عوام کا احتجاج
فلسطین کے دسیوں ہزار حامیوں نے اس ہفتہ کے روز وسطی لندن کی سڑکوں پر احتجاج کیا۔
سحر نیوز/ دنیا: مظاہرین نے غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کی بربریت کی مذمت کی اور ان علاقوں کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔
غزہ کے خلاف جنگ کی پہلی برسی کے موقع پر منعقد ہونے والی اس احتجاجی ریلی میں شرکاء نے اسرائیل مخالف نعرے لگائے اور غزہ و لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
اس مظاہرے میں مختلف قومیتوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے فلسطین اور لبنان کے پرچم اٹھائے تھے اور "قبضہ ختم کرو"، "فلسطین کو آزاد کرو" اور "لبنان پر حملہ بند کرو" جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈز بھی تھے جن پر انصاف کرنے، نسل پرستی کے خاتمے اور جنگ کے فوری خاتمے کے مطالبات درج تھے۔
مظاہرین سب سے پہلے لندن کے وسط میں واقع "رسل" اسکوائر پر جمع ہوئے اور فلسطین و لبنان کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم کے دفتر کی طرف مارچ کیا۔ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے برطانیہ میں فلسطینی حامیوں کی یہ 20ویں احتجاجی ریلی تھی۔